دہلی کی فضائی آلودگی، سری لنکا کا بھی پریکٹس سیشن منسوخ

دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے بھی دہلی کی فضائی آلودگی کے باعث پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔دہلی کی فضائی آلودگی کے باعث سری لنکا نے بھی پریکٹس سیشن منسوخ کردیا، ایک روز قبل بنگلہ دیش نے بھی اسی وجہ سے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں مشقیں نہیں کی تھیں۔میونسپل کمیٹی کی جانب سے اسٹیڈیم کے باہر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا تاکہ وہاں پر آلودگی کو کنٹرول کیا جاسکے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔بھارتی دارلحکومت میں ہوا کا خراب معیار خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، اسی شہر میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کا مقابلہ پیر کو ہوگا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept