غزہ میں اسرائیل کے میجر سمیت مزید 4 فوجی ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج آئی ڈی ایف نے شمالی غزہ میں جاری لڑائی میں اپنے مزید 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران ہلاک فوجیوں میں کمپنی کمانڈر میجر یہودا نتن کوہن، ماسٹر سارجنٹ لیور آرازی ، اسٹاف سارجنٹ گیلاد نیہمیا نطزان اور اسٹاف سارجنٹ یونادو راز شامل ہیں۔اس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 28 ہوگئی جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک فوجیوں کی تعداد 345 ہوگئی ہے۔آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ مزید برآں غزہ میں الگ الگ جھڑپوں میں دیگر 2 فوجی شدید زخمی بھی ہوگئے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept