’’پروٹین کی بھی کمی نہیں، جذبہ بھی ہے‘‘

کراچی(بیورورپورٹ)وریندر سہواگ بھی یادگار اننگز کھیلنے والے فخر زمان کے گن گانے لگے۔ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف فخر زمان کی جارحانہ اننگز نے سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کو بھی متاثر کردیا۔انھوں نے اوپنر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘پروٹین کی بھی کمی نہیں، جذبہ بھی ہے‘‘ فخر نے کیا شاندار اننگز کھیلی، وہ اب تک پاکستان کے بہترین بیٹر رہے، خدا جانے کن دماغوں نے انھیں ٹورنامنٹ کے بہترین حصے میں بینچ تک محدود رکھا تھا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept