اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنیکا حکم؛ ڈی جی نادرا کی فوری سماعت کی استدعا مسترد

کراچی(بیورورپورٹ)سندھ ہائیکورٹ نے مفرور اور اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق ڈی جی نادرا کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔ہائیکورٹ میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے حوالے سے  ڈی جی نادرا کی فوری سماعت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں  نادرا کے وکیل نے مؤقف دیا کہ ہم نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ہے، جب تک مفرور ملزمان کی شناخت فراہم نہیں کریں گے تو نادرا کیسے بلاک کرے گا۔عدالت نے نادرا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے ریکارڈ کے حصول کے لیے آئی جی سندھ کے پاس جائیں، ہمارے پاس کیا لینے آئے ہیں۔ کیس پہلے سے 24 نومبر کو لگا ہوا ہے۔ آئی جی سندھ سے ملیں اور ریکارڈ کا تبادلہ کریں۔عدالت نے ڈی جی نادرا کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔ واضح رہے کہ عدالت نے مفرور اور اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈبلاک کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept