بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بحالی وقار کی جنگ

کراچی(بیورورپورٹ) فضائی آلودگی سے دوچار ہونے والی ٹیمیں بنگلہ دیش اور سری لنکا ون ڈے ورلڈ کپ میں آج بھارتی دارالحکومت میں مدمقابل آئیں گے۔دونوں ٹیموں کیلیے یہ مقابلہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت یقینی بنانے کے حوالے سے بہت اہم ہوگا، ٹائیگرز ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہرہوچکے ہیں جبکہ سری لنکا بھی 7میچزمیں صرف 4 پوائنٹس جوڑ کر ٹائٹل کی دوڑ سے دور جاچکا ہے، ایونٹ کی ٹاپ 7 سائیڈز 2025 میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں میزبان پاکستان کے ساتھ شریک ہوپائیں گی۔سری لنکن بیٹنگ لائن اس سے قبل بھارت کیخلاف 55 پر ڈھیرہوکر بڑی ناکامی سے دوچار ہوئی ہے،مشفیق الرحیم نے ایونٹ کے آغاز پر چھٹی پوزیشن پر بیٹنگ کی لیکن وہ 28.50 کی اوسط سے 171 رنز بناپائے ہیں اور اب وہ اپنی پرانی پوزیشن نمبر 4 پر واپسی کریں گے۔ٹائیگرزسے میچ میں یقینی طور پر ان کے بیٹرز کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کی بھی کوشش کریں گے، سری لنکا نے ڈیموتھ کرونا رتنے کی جگہ کوشل پریرا کو واپسی کا موقع فراہم کردیا، بیٹنگ کو تقویت دینے کے لیے دوشان ہیمانتھا بھی ڈونیتھ ویلالاگے کے لیے جگہ خالی کرسکتے ہیں، دہلی کی وکٹ پر رنز کے انبار لگ سکتے ہیں، اسی وکٹ پر گذشتہ ماہ سری لنکا سے میچ میں جنوبی افریقہ نے 428 رنز بنائے تھے۔مجموعی طور پر دہلی کے موسم کی حالت بتدریج خراب ہے، دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن منسوخ کردیے تھے، دلشان مدھوشنکا مزید 5 وکٹیں لیکر ورلڈ میں زیادہ شکاروں کے 23 ملکی ریکارڈ کو برابر کرسکتے ہیں، جو درست چمندا واس اور مرلی دھرن کے نام ہے، بنگلہ کپتان شکیب الحسن 1250 رنز بناکر ٹاپ اسکورر میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept