ترکیہ؛ فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی کے شرکا کی امریکی ایئربیس پر حملے کی کوشش

غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں کی حمایت  میں ترکیہ کے شہر آدانا میں ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں افراد شریک تھے۔اس دوران ریلی کے شرکا نے اس ایئربیس پر دھاوا بولنے کی کوشش جہاں امریکی فوجی قیام پذیر ہیں، تاہم پولیس  نے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ترکیہ پولیس نے ریلی کے شرکا پر آنسو گیس کے گولے فائر کیے اور انہیں منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن غزہ پر گفت و شنید کرنے کے لیے انقرہ پہنچنے والے ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept