غزہ پراسرائیلی حملے؛ امریکا نے جوہری آبدوز مشرق وسطی بھیج دی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے جوہری آبدوز مشرق وسطی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی سینڑل کمانڈ(سینٹ کام) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان کے مطابق امریکی بحریہ کی جوہری آبدوز سینٹ کام کی زیرنگرانی علاقے میں پہنچ گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے باعث خطے کی کشیدہ صورتحال میں امریکا اس سے قبل دو جنگی طیارہ بردار بحری جہاز بھی بھیج چکا ہے۔اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ پر زمینی ، فضائی اور سمندر سے مسلسل حملے کررہا ہے اور اب تک تقریبا 10 ہزار فلسطینی نے حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept