غزہ پر گزشتہ شب مزید ڈھائی ہزار حملے، ایک ماہ میں تقریباً 10 ہزار شہادتیں

غزہ اسرائیل کے سفاکانہ حملوں کو ایک ماہ مکمل ہوگیا۔ گزشتہ شب غزہ پر ڈھائی ہزار حملے کیے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں مزید شدت آگئی ہے۔ ایک رات میں غزہ پر ڈھائی ہزار حملوں میں مزید 280 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پربھی بم برسا دئیے۔غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ترک خبر ایجنسی کے فوٹوگرافر کے 4 بچے اور 4 بھائی خاندان والوں سمیت شہید ہوگئے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست اور دشمن سن لیں  غزہ پر حملے جاری رہیں گے۔غزہ پر ایک ماہ کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 4 ہزار 880 بچوں سمیت 9 ہزار 770 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 25 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔ اسپتالوں پربمباری سے زخمی طبی امداد سے محروم ہیں۔ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں اور ان حملوں میں 152 فلسطینی شہید اور 2100 زخمی ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بیان میں غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کی  پٹی کے تمام علاقوں میں زمینی، سمندری اور فضائی راستوں  سے فلسطینیوں کا  قتلِ عام اور اندھا دھند بمباری  کر رہی ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept