کولیسٹرول صحت کیلئے اتنا بھی خطرناک نہیں

کولیسٹرول ہمارے خلیوں کی جھلیوں کا ایک لازمی جزو ہے۔ لہٰذا کولیسٹرول کے خطرات سے قطع نظر، یہ زندگی کے لیے بہت ضروری بھی ہے۔تاہم جب خون میں اس کی مقدار زیادہ ہوجائے تو یہ دل کی بیماری کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اعداد و شمار کے مطابق کولیسٹرول کی بڑھتی سطح سے ہر سال تقریباً 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی موت ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ کولیسٹرول کی ضرورت اور خطرے کے درمیان باریک سی لکیر کو دیکھتے ہوئے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ کولیسٹرول سے متعلق ہمارے معاشرے میں غلط معلومات بھی عام ہیں۔ جن کے بارے میں درج ذیل کچھ نکات پیش کیے جائیں گے۔1) تمام کولیسٹرول کی اقسام ضرررساں ہیںہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین (HDL) کو دوسرے الفاظ میں گُڈ کولیسٹرول (اچھی چکنائی) بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ کولیسٹرول کو جگر میں واپس لے جاتا ہے۔ ایک بار وہاں پہنچنے کے بعد، کولیسٹرول کو جسم سے خارج کر دیا جاتا ہے جس سے قلبی خطرہ کم ہوجاتا ہے۔2) صحت مند وزن میں زیادہ کولیسٹرول نہیں کھا سکتے3) ہائی کولیسٹرول والا کھانا کھانے سے منفی علامات ظاہر ہونگی4) زیادہ کولیسٹرول والی غذا کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کی سطح زیادہ ہوجائے گی5) ہر ایک کو ایک ہی کولیسٹرول کی سطح برقرار رکھنے کی ضرورت ہےہر شخص میں کولیسٹرول کی سطح کا ہدف مختلف ہوتا ہے کیونکہ کولیسٹرول کی سطح اس بات پر مبنی ہوتی ہے کہ آیا آپ کو ماضی میں بعض بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج کی تاریخ تو نہیں یا آپ کو ان مسائل کا خطرہ تو نہیں جو عمر جیسے عوامل پر مبنی ہوتے ہیں اور آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا مرض تو نہیں وغیرہ۔6) صرف مردوں کو کولیسٹرول کی سطح کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت ہے7) کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتااپنے کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے دوائیں لینے کے علاوہ آپ صحت مند وزن کو برقرار رکھنے، مناسب غذائیں کھانے، ورزش کرنے اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کرکے آپ اپنے کولیسٹرول کی سطح کو آسانی سے صحت بخش سطح پر برقرار رکھ سکتے ہیں۔8) 40 سال سے کم عمر میں کولیسٹرول کی سطح چیک کروانے کی ضرورت نہیں ہے

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept