اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس نے 54 ہزار کی نئی بلند سطح عبور کرلی

کراچی(بیورورپورٹ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 441 پوائنٹس کی تیزی آگئی اور انڈیکس 54000 پوائنٹس کی نئی بلند سطح بھی عبور کرگیا۔ 100 انڈیکس بڑھ کر 54301 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔سعودی عرب اور چین کی پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی اطلاعات، آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کے اظہار اور مثبت تیکنیکی مذاکرات سے قرضے کی اگلی قسط کا اجراء یقینی ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل برقرار ہے جس سے ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اب تک کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 325 کمپنیوں کے حصص تک محدود ہے جن میں سے 158 کے بھاؤ میں اضافہ 146 کے داموں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept