لاہور میں سانحہ نو مئی میں ملوث ملزمان کی پکڑدھکڑ
لاہور(بیورورپورٹ) پولیس نے رات بھر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سانحہ نو مئی میں ملوث پچاس سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد 9 مئی کو جناح ہاؤس و دیگر حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں۔ نئی تیار کردہ فہرستوں کے مطابق کارکنوں کی گرفتاری کی گئی۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے گھروں سمیت مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ گرفتار افراد کے کوائف حاصل کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔پولیس نے وضاحت کی کہ پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے 9 مئی کو وقوعہ پر موجود صحافی اور پولیس اہلکار کے نام بھی فہرستوں میں شامل تھے۔ ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں اور صحافیوں کے نام فہرست سے نکالے جائیں گے۔