جی-7 اجلاس؛ فلسطین کے دو ریاستی حل اور فوری جنگ بندی کی حمایت

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے دارالحکومت میں ہونے والے جی-7 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے غزہ میں فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جنگ بندی کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو میں جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی صدارت کرنے والے جاپان کے وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے کہا ہے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا حل دو ریاستوں کا قیام ہے۔اجلاس کے میزبان اور جاپان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جی-7 کے تمام رکن ممالک بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کو درست سمجھتے ہیں اور اسی سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ہوگا۔اجلاس کے بعد جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر امداد، شہریوں کی نقل و حرکت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے جنگ بندی اور راہداریاں کھولنے کی حمایت کرتے ہیں۔مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے یرغمال بنائے گئے تمام اسرائیلی و غیر ملکیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائےاجلاس کے اعلامیے میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ایران حماس اور حزب اللہ کی فوجی اور مالی مدد کرنا بند کرے۔G7 ممالک نے ایرانی حکومت پر زور دیا سے ہے کہ وہ حماس اور لبنانی حزب اللہ کی حمایت ترک کرے۔قبل ازیں جی-7 اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ رکن ممالک حماس کو فنڈز کی فراہمی روکنے سمیت دیگر اقدامات پر بھی کام کر رہے ہیں۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept