پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا

لاہور(بیورورپورٹ) پی سی بی نے ایک ہفتے بعد سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی جانب سے انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرنے کی تصدیق کردی ہےذرائع کے مطابق بورڈ کے خلاف بیانات ان کے فوری استعفیٰ قبول کیے جانے کی وجہ بنے ہیں۔ انضمام الحق کے خلاف شواہد اکٹھے کیے جارہے اور  انکوائری بھی جاری رہے گی۔یاد رہے کہ انضمام الحق نے مفادات کے ٹکراؤ پر اپنے خلاف انکوائری کمیٹی بننے پر 30 اکتوبر کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔سابق کپتان انضمام الحق کو 7 اگست 2023 کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا اور گزشتہ ماہ کے شروع میں انہیں جونیئر مینز سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔پتا چلا تھا کہ انضمام الحق کے کھلاڑیوں کے ایجنٹ طلحہ رحمانی کی کمپنی میں شیئرز ہیں جس کے مالکان میں محمد رضوان بھی شامل ہیں۔ اس انکشاف کے بعد انضمام الحق پر بطور چیف سلیکٹر مفادات کے ٹکرائو کا الزام سامنے آیا تھا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept