اکتوبر میں ترسیلات زر میں اضافہ ہوگیا
کراچی(بیورورپورٹ) ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر 2023ء میں پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے اکتوبر 2023ء کے دوران ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 11.5 فیصد اور سالہ بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔مالی سال 2024 کے پہلے چار مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم آئی۔اکتوبر 2023ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے 616.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 473.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 330.2 ملین ڈالر اور امریکا سے 283.3 ملین ڈالر موصول ہوئیں۔