سونے کے عالمی اور مقامی نرخوں میں اضافہ
کراچی(بیورورپورٹ) گزشتہ روز کمی کے بعد آج سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔مارکیٹ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1975 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے سبب مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے بڑھ کر دو لاکھ 13 ہزار 100 روپے ہوگئی جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1114 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار 698 روپے کی سطح پر آگئی۔