میلبرن اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کو ’’پاکستان بے‘‘ کا نام دیدیا گیا

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی معروف فرنچائز میلبرن اسٹارز نے اسٹیڈیم کا ایک اسٹینڈ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور اسامہ میر کے نام سے وقف کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر بگ بیش لیگ کی فرنچائز نے اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کو ’’پاکستان بے‘‘ کا نام دیا جائے گا جبکہ رکنیت کو ’ہاؤس آف رؤف‘ سے منسوب کیا جارہا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میلبرن اسٹارز کے مداح پاکستان بے میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان میلبرن میں ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔دوسری جانب میلبرن اسٹارز نے پاکستانی فاسٹ بالر حارث روف کے نام سے ممبرشپ کا بھی آغاز کردیا جبکہ ایم سی جی کی مخصوص سیٹوں کی فروخت بھی پاکستان بے کے نام سے شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ حارث رؤف اور اسپنر اسامہ میر بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept