کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
اسلام آباد(بیورورپورٹ) کے الیکٹرک نے جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر صارفین سے رقم وصولی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی جس کی سماعت 14 نومبر کو ہوگی۔ کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے نظرثانی نوٹس جاری کر دیا، جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافی بوجھ کے الیکٹرک صارفین پر بھی پڑے گا۔جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے جس کی سماعت 14 نومبر کو ہوگی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر یکساں ٹیرف کے تحت ہوگا۔ڈسکوز نے 22 ارب 56 کروڑ روپے کے اضافی بوجھ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست 28 اکتوبر کو دائر کی گئی۔ کپیسٹی پیمنٹ کی مدد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے پر وصول کرنے کی درخواست کی گئی۔ مرمت اور آپریشن کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔اسی طرح بجلی چوری اور لائن لائسز کی مدد میں 6 ارب 61 کروڑ روپے وصول کیےجائیں گے۔ بجلی کے سسٹم کے استعمال کی مدد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے۔