اشتعال انگیز گفتگو؛ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد
لاہور(بیورورپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی، جس میں عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی ۔ عدالت نے مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کردیے ۔عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔