حالیہ بارشوں سے لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں کمی
لاہور(بیورورپورٹ) حالیہ بارشوں کے بعد لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کافی نیچے آگیا جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کیا ہے جس کے مطابق لاہور کالج فور وومن یونیورسٹی میں اے کیو آئی 184ریکارڈ کیا گیا جبکہ شاہین ویلز فیز ٹو اور لاہور فیصل آباد بائی پاس روڈ شیخوپورہ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 167 ریکارڈ کیا گیا۔ٹاؤن ہال لاہور میں اے کیو آئی 161، پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز میں 121 اور شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی پر اے کیو آئی 97ریکارڈ کیا گیا۔یہ ڈیٹا گزشتہ 24 گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔دوسری جانب، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی دوسرے اور لاہو چوتھے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔