امریکی جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گر کرتباہ، 5 فوجی ہلاک

  واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کا جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔امریکی یورپی کمانڈ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق امریکی جنگی طیارہ فوجی تربیتی مشقوں میں ایندھن بھرنے کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں سوار پانچوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔امریکی فوج نے طیارے کی قسم یا اس مقام کی تفصیلات جاری نہیں کیں جہاں طیارہ  پرواز کر رہا تھا۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکا نے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کر رکھا ہے۔حماس کے اسرائیل پر7 اکتوبرکو حملے کے بعد واشنگٹن نے اسرائیل کوتیزی سے فوجی مدد فراہم کی ہے اور خطے میں اپنی افواج کو مضبوط کیا ہے۔ امریکا نے طیارہ بردار بحری جہاز اور دیگر جنگی جہاز خطے میں بھیجے ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept