برطانوی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ؛ سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون وزیر خارجہ مقرر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی حیران کن طور پر سیاست میں واپسی ہوگئی اور انھیں ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ بھارتی نژاد سویلا بریورمین کی برطرفی کے فوری بعد وزیراعظم رشی سوناک نے اپنی کابینہ میں ایک اور بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا۔برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا۔ کیمرون 2010 سے 2016 تک برطانیہ کے وزیراعظم رہے تھے تاہم برطانیہ کے متنازع بریگزٹ ووٹنگ پر استعفیٰ دیدیا تھا۔جس کے بعد ڈیوڈ کیمرون برطانوی سیاست میں غیر متحرک ہوگئے تھے لیکن آج جب وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو برطرف کیا گیا تو حیران کن طور پر ڈیوڈ کیمرون کو برطانوی وزیراعظم کے دفتر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔اس سے یہ قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ شاید وزارت داخلہ کا قلمدان سویلا بریورمین سے لے کر ڈیوڈ کیمرون کو دیا جائے گا تاہم اس عہدے کے لیے  سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی کے نام کا اعلان کردیا گیا۔بعد ازاں برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے اعلان کیا گیا کہ سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیر برائے خارجہ، کامن ویلتھ۔ اور ڈیلوپمنٹ افیئرز مقرر کردیا گیا۔خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے اپنی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا کئی بار عندیہ دے چکے ہیں تاکہ وہ اپنی حکمت عملی اور پالیسی کو بہتر طریقے سے نافذ کرسکیں۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept