ترکیہ میں شوہر کی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کی کوشش
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں اوزگور نعمان نامی نوجوان نے پہلے بیوی اور پھر تینوں بچوں کو گولیاں مار کر قتل کیا اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مارلی لیکن اسے بچالیا گیا۔ترک میڈیا کے مطابق بدنصیب خاندان استنبول کے ایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھا۔ فائرنگ کی آواز سن کر ہمسائیوں نے پولیس کو بلایا۔ وہاں 4 افراد شدید زخمی حالت میں پڑے تھے۔پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ماں اور تینوں بچوں نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ باپ کو بچالیا گیا جس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے کے بعد پہلے ان کی اور پھر اپنی جان لینے کی کوشش کی۔اوزگور نعمان نے اس اقدام سے قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ کی میں زندگی سے بیزار ہو کر اب موت کا تجربہ کرنے جا رہا ہوں۔ میری بیوی اور بچے بہت ہیں لیکن میں ان کو بھی اس جھوٹی دنیا سے بچانا چاہتا ہوں۔