نواز شریف کیخلاف 2018 سے زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست خارج

ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز شریف کے خلاف 2018 سے زیر سماعت  توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ درخواست گزار کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہ ہوا۔نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی۔ درخواست میں نواز شریف کے خلاف 2018ء کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept