واٹس ایپ چیٹ کو مزید خفیہ رکھنے کے لیے فیچر پر کام جاری
کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی نجی گفتگو کو مزید سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو اپنی چیٹس مزید خفیہ بنانے کے لیے ایک پن کوڈ کی سہولت فراہم کرنے جارہی ہے جس کو لگانے سے چیٹ آنکھوں سے اوجھل ہوجائے گی۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے جاری کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نئے آپشن کے تحت چیٹ کو پوشیدہ کرنے کے آپشن کو آن کرتے ہوئے کے ایک خفیہ کوڈ کا اطلاق کیا جا سکتا ہے۔بعد ازاں پوشیدہ چیٹ کو ظاہر کرنے کے لیے صارفین کو سرچ بار میں کوڈ درج کرنا ہوگا جس سے پوشیدہ چیٹ سامنے آجائے گی۔اسکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آمائشی مراحل میں ہے اور صرف واٹس ایپ بِیٹا ورژن صارفین کو استعمال کے لیے دستیاب ہے۔البتہ، مالک کمپنی میٹا کی جانب سے اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کے متعلق حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔