عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کانفرنس روم میں پی۔ ایم۔ اے گجرات اور وائی۔ ڈی۔ اے گجرات کے ڈاکٹرز کی گرینڈ میٹنگ
گجرات (بیورورپورٹ)عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کانفرنس روم میں پی۔ ایم۔ اے گجرات اور وائی۔ ڈی۔ اے گجرات کے ڈاکٹرز کی گرینڈ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سینئر و ینگ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شُرکا نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ ضلع گجرات کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ کل بروز جمعہ 17.11.2023 صبح 08:00am سے ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی آوٹ ڈور سروسز بند رہیں گی.Complete OPD Closure in Public and Private Hospitals of District Gujrat from Friday 08:00amمزید یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر مجاز اتھارٹیز نے ہمارے مطالبات پورے نہ کیے تو آنے والے دنوں میں ہم مزید سخت اقدامات اٹھانے (جن میں Indoor/ Emergency Services Closure, دھرنا، روڈ بلاک اور حتیٰ کہ احتجاج کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلایا جا سکتا ہے) پر مجبور ہوں گے۔