ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلیے 25 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بینک (اےڈی بی)  نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رقم بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ صوبہ خیبر پختون میں پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں توسیع کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرانسمیشن کپیسٹی میں اضافہ کرکے عوام کو قابل اعتماد سپلائی فراہم کی جائے گی۔ لاہور شہر میں بجلی کی ٹرانسمیشن کے نقصانات میں کمی آئے گی۔اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاور ٹرانسمیشن مضبوط بنانے کا منصوبہ قومی گرڈ کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھا کر اس کے استحکام کو تقویت دینے میں مدد کرے گا۔ یہ منصوبہ ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دے کر 500 کے وی اور 220 کے وی  ٹرانسمیشن لائنوں کے لوپس کو بند کرے گا اور پرانی ٹرانسمیشن لائنوں کو تبدیل کر کے پنجاب میں لاہور شہر میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کرے گا۔اعلامیہ کے مطابق  اس حوالے سے وسطی اور مغربی ایشیا کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی زوکوف کاکہنا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے قابل اعتماد بجلی کی فراہمی ضروری ہے اور یہ دیہی آبادی کو اقتصادی مواقع بھی فراہم کرے گی۔  ہم توانائی کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے توانائی کی حفاظت کے حصول کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept