بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پر فضائی کرایوں میں 6 گنا اضافہ
بھارتی ٹیم کے آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل کوالیفائی کرنے کے بعد بنگلورو سے احمد آباد کے فضائی کرایوں میں اضافہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 18 نومبر بروز ہفتے کیلئے ایک طرفہ ہوائی سفر کا کرایہ 33 ہزار روپے تک جاپہنچا ہے جبکہ اسی مہینے میں میگا ایونٹس کے ناک آؤٹ مرحلے سے قبل نارمل فلائٹس کا کرایہ محض 5 ہزار 700 روپے تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈی گو ائیرلائن کی بنگلورو سے احمد کیلئے سستی ترین فلائٹ 27 ہزار روپے ہے جبکہ اکاسہ ائیر ہفتے واحد ائیر لائن ہے جو 28 ہزار 778 روپے میں پہنچارہی ہے۔دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ فائنل کو یادگار بنانے کیلئے بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم 19 نومبر میچ سے قبل ایئرشو کا انعقاد بھی کرے گی۔میڈیا رپورٹس کہا جارہا ہے کہ میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران، بالی ووڈ اسٹارز جبکہ بزنس ٹائیکون کی آمد بھی متوقع ہے۔خیال رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھارت کیویز کو ہرایا ہو۔میگا ایونٹ کا فائنل اتوار 19 نومبر کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔