پاکستان سعودی عرب کو کارکن فراہم کرے گا، معاہدہ طے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سعودی عرب کو کارکن فراہم کرے گا، دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔سعودی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے نیسما اینڈ پارٹنرز کے صدر اور سی ای او سمر عصام عبدالصمد کے ساتھ ریاض میں ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران جواد سہراب ملک اور نیسما اینڈ پارٹنرز کے صدر کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوئے۔معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کو ہنر مند افرادی قوت خاص طور پر نیسما کے جاری اور آنے والے منصوبوں کے لیے فراہم کرے گا۔جواد سہراب ملک نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اہم تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔ معاہدے سے سعودیہ کے اہم انفراسٹرکچر اور ترقیاتی اہداف میں حصہ ڈالنے کے لیے خاطر خواہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کی راہ ہموار ہوگی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept