اسرائیل کی الشفا اسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کی دھمکی

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے غزہ کے الشفا اسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کی دھمکی دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر حملہ آور اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں دھمکی دی گئی ہے کہ الشفا اسپتال میں موجود ڈاکٹرز،مریض ، زخمی اور پناہ گزین ایک گھنٹے میں اسپتال خالی کردیں۔الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایمبیولینسز کی غیر موجودگی میں ایک گھنٹے میں اسپتال خالی کرنا ممکن نہیں ہے۔اسپتال میں اس وقت بھی 7 ہزار سے زائد افراد موجود ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے کئی روز سے الشفا اسپتال کا محاصرہ کررکھا ہے۔ دو روز قبل اسرائیلی فوجی ٹینکوں سمیت اسپتال میں گھس گئے تھے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept