خواتین کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع

کراچی(بیورورپورٹ)حکومت کی جانب سے خواتین کو ذاتی کاروبار کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ڈپٹی منیجر اسٹیٹ بینک قراۃ العین بلال نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے خواتین کو ذاتی کاروبار کیلیے بلا سود قرضہ سہولت کا اجرا کیا ہے، اب خواتین گھر بیٹھی آن لائن درخواست جمع کرا کر پانچ لاکھ روپے تک کا قرضہ باآسانی حاصل کر کے بہتر روزگار کا سلسلہ شروع کر سکتی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں خواتین 48 فیصد ہیں مگر بہت تھوڑی تعداد بلکہ نہ ہونے کے برابر خواتین اس وقت اپنا ذاتی کاروبار کر رہی ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept