ورلڈکپ فائنل سے قبل تنازع؛ کمنز نے پچ پر اعتراضات اٹھادیئے

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے پچ پر اعتراضات سامنے آگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ فائنل سے قبل پچ کی صورتحال دیکھ کر برہم ہوگئے۔پچ کے معائنے کے دوران آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی گراونڈ اسٹاف سے تکرار ہوئی جبکہ انہوں نے پچ کے کچھ کچھ مخصوص حصے کی نشاندہی کی۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پیٹ کمنز کی جانب سے ٹریننگ سیشن کے دوران پچ کے معائنے کے بعد تصاویر بھی لیں تھی۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ پچ مبینہ طور پر کھردری اور کچی ہے جبکہ کریز کے سامنے بڑے بڑے پیچز دیکھائی دے رہے ہیں اور بیچ کا حصہ کنکریٹ کی طرح ہے۔قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت بغیر پچ کو ہی تبدیل کروادی تھی۔سیمی فائنل کیلئے مختص پچ استعمال نہیں کی گئی تھی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور یہ پچ بھارت کے لیے مددگار ثابت ہوئی تھی۔واضح رہے کہ پچ تبدیلی کا تنازع سامنے آنے پر سابق کپتان سنیل گواسکر نے پچ تبدیلی کی نشاندہی کرنے والوں کو ہی احمق قرار دیا تھا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept