آسٹریلیا کرکٹ کا حقیقی حکمران، مجموعی طور پر 20 واں عالمی ٹائٹل

کراچی(بیورورپورٹ) آسٹریلیا نے مجموعی طور پر 20 واں ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا۔کینگروز نے بھارت کیخلاف 6 وکٹ سے کامیابی سمیٹ کر چھٹی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، مینز ون ڈے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے اب تک 1987، 1999، 2003، 2007، 2015 اور 2023 کی ٹرافیز نام کیں۔مینز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے 2021 کی ٹرافی قبضے میں کی، ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں 7 ٹائٹلز نام کیے، ویمنز ٹیم نے 1978 میں پہلی بار ٹرافی جیتی اس کے بعد 1982، 1988، 1997، 2005 ، 2013 اور 2022 میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ویمنزٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے 2010، 2012، 2014، 2018، 2020 اور 2023 میں ٹائٹل نام کیے ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept