ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر ستمبر تک رابطے بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(بیورورپورٹ) ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر ستمبر تک رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پٹرولیم عبدالقادر نے بتایا دونوں ممالک اس انداز سے پورا کرنا چاہتے ہیں کہ امریکی پابندیوں کا اثر نہ پڑے، اس سے قبل مذاکرات کے دوران ایران کا موقف تھا کہ گیس کی تجارت پر امریکی پابندیوں کا اثر نہیں پڑتا۔انھوں نے 14نومبر کو بتایا پاکستان گیس کی قلت کا سامنا کر رہا ہے اور ضروریات پوری کرنے کے لئے مہنگی ایل این جی درآمد کر رہا ہے۔