بھارتی فوج پر علیحدگی پسندوں کا گھات لگا کر حملہ؛ ہلاکتیں

امپھال(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی پسندوں نے گھات لگا کر بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک افسر اور ان کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت سے علیحدہ ہو کر اپنی آزاد ریاست کے قیام کی مسلح جدوجہد کرنے والے ایک گروپ نے منی پور میں بھارتی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنا ڈالاحملے میں علیحدگی پسندوں نے بھارتی فوج کی گاڑی کو مکمل طور پر گولیوں سے بھون دیا۔ یہ حملہ اتنا اچانک تھا کہ بھارتی افسر کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور بھارتی فوجی افسر کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔علیحدگی پسند اقلیتی گروپ کے حملے میں بھارتی فوج کا افسر اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملے کے بعد بھارتی فوج کی مزید نفری کو طلب کیا گیا اور علاقہ کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیایاد رہے کہ ریاست منی پور میں 3 مئی سے جاری نسلی فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 180 ہوگئی جب کہ اس قبائل کے ایک دوسرے پر حملے بھی جاری ہیں اور فوجی اہلکاروں کو اغوا بھی کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept