ورلڈکپ 2027؛ اگلے راؤنڈ میں رسائی نہ ہونے کا ڈر! بھارت فارمیٹ تبدیلی پر بضد

اگلے راؤنڈ میں رسائی ناہونے کے ڈر سے بھارت 2027 کا آئی سی سی ورلڈکپ فارمیٹ تبدیل کرنے پر بضد ہوگیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر سال 2027 کے ورلڈکپ کو 10 ٹیموں تک محدود رکھنے کیلئے دباؤ بڑھانے لگا۔آئی سی سی 2 سال قبل 2027 میں 14 ٹیموں کے ہمراہ میگا ایونٹ کروانے کو حتمی شکل دے چکا ہے جبکہ ٹورنامنٹ فارمیٹ کے نشریاتی حقوق بھی فروخت کر دئیے گئے ہیں۔بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 10 ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جبکہ سال 2027 میں شیڈول ورلڈکپ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارتی مطالبے پر تاحال راضی نہیں ہوا ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2027 ورلڈکپ کے دوران ٹیموں کو 7،7 کے گروپس میں تقسیم کیا جائے گا ، بعدازاں دونوں گروپس سے 3،3 ٹیمیں سپر سکس اور پھر سیمی فائنل کیلئے راہ ہموار کریں گی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept