مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ؛ میجر اور اہلکار ہلاک

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں میجر اور ایک اہلکار ہلاک جب کہ 3 فوجی شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے انڈین آرمی کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب سیکیورٹی اہلکار سرچ آپریشن کے لیے ضلع راجوڑی پہنچے تھے اور بوجی مال ایریا کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا تھا۔سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوجیوں پر دھاوا بول دیا تھا یہ حملہ اتنا اچانک ہوا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بھارتی اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔حملے کے بعد گھبراہٹ کی شکار بھارتی فوج سرچ آپریشن کو ادھورا چھوڑ کر اپنے مردہ اور زخمی ساتھیوں کو لیکر فوجی بیس کی جانب روانہ ہوگئے۔اس حملے میں بھارتی فوج کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ اس میں موجود میجر ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ 3 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔  تاحال کسی تنظیم یا گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept