’’ورلڈکپ کے دوران وکٹیں لینا پاکستانی کرکٹرز کو پسند نہیں آیا‘‘

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران وکٹیں لینا پاکستانی کرکٹرز کو پسند نہیں آیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر بھارتی کرکٹر محمد شامی کا انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے دوران میں دیکھا پاکستان کے سابق کرکٹر نے گیند تبدیلی سے متعلق بیان دیا جس پر آپ صرف ہنس ہی سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وسیم بھائی نے ایک انٹرویو میں کرکٹر کو سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ کس طرح گیند کو سیم اور سوئنگ کیا جاسکتا ہے اور کس طرح آئی سی سی ٹیموں کو گیند فراہم کرتا ہے۔محمد شامی نے کہا کہ مجھے کسی سے حسد نہیں، چاہتا ہوں اور لوگ آئیں اور پرفارم کریں۔بھارتی کرکٹر نے پاکستانی پیسرز کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ (بیسٹ) سب سے اچھے ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ اہم وقت پر ٹیم کیلئے جو پرفارم کرتا ہے وہی اچھا ہوتا ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept