پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

 پشاور(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کو دبئی جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شوکت یوسف زئی کو پشاور ائرپورٹ سے تحویل میں لے لیا۔ شوکت یوسف زئی نجی ائرلائن کے ذریعے پشاور سے بیرون ملک(دبئی) جا رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔دریں اثنا پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے باچا خان ائرپورٹ پر روک دیا گیا ہے۔ نہیں معلوم کیوں اور کس نے حراست میں بٹھایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہا تھا۔ بورڈنگ پاس اور کلیئرنگ ملنے کےبعد کیوں روکا گیا؟ ۔ مجھ سے بورڈنگ پاس بھی لے لیا گیا ہے۔ میرا نام نہ ای سی ایل میں ہے  نہ ہی میرےخلاف کوئی ایف آئی آر ہے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اپنی سیاست میں ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept