’’رونالڈو کا ڈائٹ پلان ناسا کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے‘‘

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے ایک بار پھر اپنے ناقدین کو ہسنے کا موقع فراہم کردیا۔مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ڈائٹ پلان نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔سابق کرکٹر کا رونالڈو سے متعلق یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے رمیز راجا پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر سعودی عرب کی ٹیم النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept