مقبوضہ کشمیر اور ہریانہ میں بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتور اور ریاست ہریانہ میں الگ الگ واقعات میں بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران ہی پھندا لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ مقبوضہ کشمیر میں پیش آیا جہاں نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کانسٹیبل منیش رانجن داس کی لاش فوجی اڈے میں ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ابتدائی تفتیش میں یہ خودکشی کا واقعہ کا لگتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے منتقل کردیا گیا۔اسی طرح ریاست ہریانہ میں ایک اور نیم فوجی دستے تبت بارڈر فورس کے ایک اہلکار نے آرمی بیس میں اپنے کمرے میں چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اہلکار کی شناخت کَرَن کمار کے نام سے ہوئی ہے۔بھارتی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خودکشی کے دونوں واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اگر کوئی ذمہ دار پایا گیا تو سخت کارروائی کریں گے۔یاد رہے کہ بھارتی فوج میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کرنے کے واقعات عام ہیں۔ افسران کے ناروا سلوک اور جنسی ہراسانی کی وجہ سے متعدد خواتین اہلکار بھی اپنے ہاتھوں اپنی جان لے چکی ہیں لیکن کسی بھی تحقیقات میں کسی افسر کو سزا نہیں دی گئی۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept