حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ؛ دوسرے مرحلے میں آج مزید قیدی رہا ہوں گے

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں عارضی جنگ بندی کے دوسرے روز مزید قیدی رہا کیے جائیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے آج مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت گزشتہ روزحماس نے 24 جبکہ اسرائیل نے 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے دفترسے جاری بیان کے مطابق حماس کی جانب سے آج رہا کیے جانے والے اسرائیلوں کی فہرست کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی فضائی حدود میں طیارے کی موجودگی کے شبے میں شمالی علاقے میں سائرن بجا دئیے گئے۔حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کا کہنا ہے کہ حماس 4 روز کی جنگ بندی سمیت یرغمالیوں کی رہائی اوردیگر نکات پر عمل کرے گی تاہم اس کے انحصار اسرائیل کی جانب سے بھی معاہدے پر مکمل عملدر آمد پر ہے۔حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان جنگ جمعہ کے روز صبح سویرے روک دی گئی۔ جنگ میں وقفے کا پچھلے سات ہفتوں میں یہ پہلا موقع ہے۔غزہ میں 7 اکتوبر سے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 6 ہزار سے زائد بچوں سمیت 15 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept