امام الحق اور انمول شادی کے بندھن میں بندھ گئے
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق اور ڈاکٹر انمول محمود ہفتے کے روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر امام اور انمول نے نکاح کے خوبصورت لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔تصاویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے نے کیپشن میں لکھا کہ “آج، ہم نہ صرف زندگی بھر کے پارٹنر بن گئے ہیں بلکہ بہترین دوستی کے بندھن کو بھی مضبوط کیا ہے، جو ہمیشہ محبت کی کہانی کی بنیاد رکھے گی، آج، میں نے نہ صرف اپنے بہترین دوست سے شادی کی، بلکہ آپ کے دل میں اپنا ہمیشہ گھر بھی پالیا ہے۔ اس محبت کیلئے ہمیشہ شکر گزار ہوں جو ایک دوستی کی طرح محسوس ہوتی ہے اور ایک دوستی جو ہماری سب سے بڑی نعمت ہے۔ یہ سفر منفرد طور پر ہمارا ہے، محبت، ہنسی اور نہ ختم ہونے والے خوابوں کا حسین سفر، ان شاء اللہ۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔اس سے قبل امام اور انمول کی شادی کی تقاریب کا آغاز قوالی نائٹ کے ساتھ ہوا تھا، جس میں بابراعظم، عثمان قادر، سرفراز احمد، کامران اکمل، مشتاق احمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔