بینکوں پر ونڈ فال ٹیکس، اسمبلی سے منظور نہ ہونے پر 19 فروری کو ختم ہو جائے گا

اسلام آباد(بیورورپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بینکوں کی ونڈ فال منافع عائد کردہ 40 فیصد اضافی ٹیکس کا نوٹیفکیشن 19 فروری 2024 تک قومی اسمبلی سے منظور نہ ہونے کی صورت میں کالعدم ہو جائے گا۔وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 99D(2) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اکیس نومبر 2023کو جاری کردہ ایس آر او 1588(I)/2023 حکومت نے ونڈ فال کے تحت بینکوں کی ونڈ فال منافع کی مد میں آمدنی کا حساب لگانے کا طریقہ اور چالیس فیصد ٹیکس کی رقم کا تعین کرنے کا فارمولا متعارف کروایا ہے۔انکم ٹیکس آرڈیننس 2021 کے سیکشن 99D(3) کے مطابق وفاقی حکومت کو 19 فروری 2024 تک نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت تک قومی اسمبلی کی تشکیل متوقع نہیں ہے چاہے عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہو رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ بینکوں کے ونڈ فال منافع پر ٹیکس ادائیگی کی مقررہ تاریخ جلد بازی میں طے کی گئی ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept