کراچی میں آرجے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی کا مقدمہ درج
کراچی(بیورورپورٹ) راشد منہاس روڈ پرواقع آرجے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ہفتے کی صبح راشد منہاس روڈ پرواقع آرجے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 23/1092بجرم دفعات 322،436،427،288اور34/285کے تحت ذریعہ سرکارسب انسپکٹرصدرالدین میرانی کی مدعیت میں شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ شاپنگ مال بنانے والے،نقشہ پاس کرنے،ناقص میٹرل کے باوجود این اوسی جاری کرنے والے اداروں،شاپنگ مال کی موجودہ انتظامیہ،اپنی ذمہ دارایاں نہ پوری کرنےوالے اداروں کے الیکٹرک اورفائر بریگیڈ کے خلاف درج کیا گیا۔آیف آئی آرکے متن کے مطابق آرجے شاپنگ مال میں صبح 5 بجے آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شاپنگ مال کی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،شاپنگ مال کی عمارت میں پھنسے لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے سیڑھیوں اوربرقی لفٹ کا سہارا لیا۔آگ کی تپش کی وجہ سے شاپنگ مال میں موجود لوگ جھلس گئے،حادثے میں جھلس کرزخمی ہونے والوں کوایمبولینس کے ذریعے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،شدید زخمی اشخاص میں سےکئی لوگ دوران علاج دم توڑگئے۔شاپنگ مال کی عمارت میں آگ بجھانے کے حفاظتی آلات اورہنگامہ خراج کاراستہ بھی نہیں تھا،قوی شبہ ہے کہ شاپنگ مال میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔جانچ وتفتیش میں ہربات دیکھی جائے گی کہ شاپنگ مال کی عمارت کا نقشہ کس نے پاس کیااورفائرفائیٹنگ کی کلیئرنس کس طرح دی گئی،کے ای اوردیگراداروں کی ملی بھگت،عمارت کی تعمیرات خلاف قوانین پاس کرنا،ناقص مٹیریل کا استعمال اورغفلت لا پروائی کا مظاہرکیا گیاجس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع اورمتعدد لوگوں کا زخمی ہونا مجرمانہ غلفت افسوسناک ہے۔آرجےشاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے واقعے میں 11 معصوم شہری جاں بحق اور6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔