فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت دے دی۔ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کو جیل میں سہولیات اور وکلا و فیملی ارکان سے ملاقات کی اجازت دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ر انوار الحق پیش ہوئے اور بتایا کہ فواد چوہدری کو جیل میں بی کلاس فراہم کردی گئی ، فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی بھی اجازت دے دی گئی۔چیف کمشنر نے فواد چوہدری کی درخواست پر عمل درآمد رپورٹ جمع کروادی کہ فواد چوہدری کو اہلیہ سے جیل میں پرائیویسی میں ملاقات کرانے کی اجازت ہے اور جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈپٹی سپریٹینڈنٹ جیل سے کہا کہ ڈپٹی سپریٹینڈنٹ صاحب درخواست گزار کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ، جیل میں فیملی کی ملاقات پر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی روکا جاتا تھا، ایسے واقعات آپکے افسران کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں ۔عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept