ڈیلرز نے پٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں کے تعین کی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کہا ہے اس طریقہ کار سے پٹرول پمپ خشک ہو جائیں گے، ان کا مزید کہنا ہے نئے پلان سے پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوا تو ہم نہیں حکومت ذمہ دار ہو گی۔خیال رہے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 کی بجائے 7 روز بعد تبدیل کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept