ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار کو تیز کی جائے:ڈپٹی کمشنرگجرات
گجرات(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار کو تیز کی جائے، حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023-24 کے لیے 165 اسکیموں کو شامل کیا ہے، جن پر 76ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، اس سال 1249 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں جاری ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود، ایکسئیسن بلڈنگ محمد رؤف، ایکسئسن ہائی ویز محمدآصف، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز، ڈی او اسپورٹس راحیل باجوہ، سوشل ویلفیئر آفیسر مبشر اقبال اس موقع پر موجود تھے،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ہائی ویز کی 107، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 7، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 7، فارسٹ کی 1، انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کی 1، اسپورٹس کی 1، محکمہ صحت کی 14، پبلک بلڈنگ کی 16، ہایئر ایجوکیشن کی 2، محکمہ سوشل ویلفیئر کی 2 اور ریسکیو 1122 کی 4 اسکیمں شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اس وقت جاری اسکیموں کی فنانشل پراگریس 34 فی صد جبکہ فزیکل پراگریس 63 فی صد ہے، سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کی جائے، سرائے عالمگیر تا منڈی بہاوالدین 46 طویل کلومیٹر دو رویہ سٹرک، 29 کلومیٹر طویل کھاریاں تا ڈنگہ روڈ، 16 کلومیٹر طویل روڈ شادی وال تا چک گلاں، سماں ڈنگہ روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جہاں فنڈز درکار ہیں وہاں مزید فنڈز کی ڈیمانڈ کی جائے،تمام سیکموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، سکیموں پر کام کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، اسیکموں میں استعمال ہونے والی میٹریل کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کروائی جائے۔