قومی کرکٹرز نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کا خلاصہ کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر صہیب مقصود اور آل راؤنڈر عامر یامین نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کا خلاصہ سوشل میڈیا پر کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صہیب مقصود نے لکھا کہ ’’ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ سندھ میں نہیں پنجاب میں رہتے ہیں، زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان بذریعہ روڈ سفر کر رہا ہوں اور سندھ پولیس اتنی کرپٹ ہے کہ ہر 50 کلومیٹر کے بعد آپ کو روکتی ہے اور پیسے مانگتی ہے‘‘۔صہیب مقصود نے مزید بتایا کہ ’’میرے ساتھ ایک اور اںٹرنیشنل پلئیر موجود تھے، ہم نے ان سے کہا کہ ہم بین الاقوامی کرکٹرز ہیں جو کراچی میں ہمارے میچ کے بعد ملتان جا رہے ہیں انہوں نے پھر بھی 8 ہزار روپے لیے اور پھر جانے دیا‘‘۔کرکٹر نے کہا کہ ’’ پیسے نہ دینے کی صورت میں میں انہوں نے دھمکی دی کہ بغیر کسی وجہ کہ پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا‘‘۔واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں صہیب مقصود اور عامر یامین ملتان ریجن کی نمائندگی کررہے تھے۔