ہماری حکومت نے صرف چاول فلسطین بھیجے ہیں: سراج الحق

لاہور(بیوررپوڑٹ)امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے صرف چاول فلسطین بھیجے ہیں۔جام پور میں خوشحال پاکستان روڈ کارواں کے دوسرے روز انہوں نے ٹریفک چوک پر استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جماعت اسلامی کو ووٹ دیا تو میرا سب سے پہلا کام سود ختم کرنا ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں چاہیے غلامی کی زندگی، آپ چاہتے ہیں کہ عدل ہو، انصاف ہو تو جماعتِ اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے فلسطین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جنگ زمین کے لیے نہیں ہے، یہ جنگ صرف اسلام کے لیے ہے، فلسطینی مرنے کے لیے تیار ہیں لیکن غلامی کے لیے تیار نہیں ہیں۔جماعتِ اسلامی کے امیر نے ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلسطین جانا چاہتے ہیں، میں نے ایران کو کہا ہمیں راستہ دیں۔سراج الحق نے یہ بھی کہا ہے کہ فلسطین میں اب تک 15 ہزار لوگ شہید ہو چکے ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept