دورہ آسٹریلیا؛ رضوان کھیلیں گے یا سرفراز کو موقع ملے گا، کپتان نے بتادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے سرفراز احمد کو پہلی چوائس قرار دیدیا۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نو منتخب ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ہوم سیریز میں سرفراز احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، انکی جگہ پکی ہے وہ ٹیم میں سیٹلڈ وکٹ کیپر بیٹر ہیں۔آسٹریلیا میں شاندار ٹریک ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے محمد رضوان کی ممکنہ بیٹنگ کے بارے میں کہا کہ بطور بیٹر پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ قومی ٹیم نے آخری بار آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا تو وہ سب سے زیادہ اسکور کرنے والوں میں سے ایک تھے۔شان مسعود نے ایک اضافی اسپنر کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پلئینگ الیون کا حتمی فیصلہ کریں گے جبکہ یہ صورتحال بھی زیر غور ہے کہ پچ کو دیکھیں گے ورنہ ایک اسپنر کی جگہ بیٹر کو ٹیم میں شامل کریں گے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept